Aaj Logo

شائع 27 جون 2022 11:47am

روسی صدر فروری کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پوٹن رواں ہفتے ترکمانستان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پوٹن کا 24 فروری کو یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

روسی صدر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بات چیت کریں گے جبکہ دونوں رہنماؤں مذاکرات کریں گے۔

دونوں ہم منصب رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ ماہ پہلے ہی ہو چکی تھی، جب تاجک رہنما 9 مئی کو ماسکومیں یوم فتح کی پریڈ میں شرکت کی تھی۔

بعد ازاں روسی صدر ایک اور وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان جائیں گے، جہاں 29 جون کو کیسپین سربراہی اجلاس منعقد ہونا ہے۔

تاہم ترکمانستان کے دارالحکومت میں ہونے والی اس تقریب میں روس، ایران، قازقستان، آذربائیجان اور ترکمانستان کے رہنماؤں کو مدعو کی جائے گا۔

Read Comments