Aaj Logo

شائع 24 جون 2022 07:29pm

محکمہ ریلوے کے پاس سرکلر ریلوے کو بنانے کیلئے پیسے نہیں: خواجہ سعد رفیق

کراچی: وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ محکمہ ریلوے کے پاس کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو بنانے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، وفاقی وزیر امین الحق اور کشور زہرہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے ساتھ طویل المدتی پارٹنر شپ چاہتے ہیں، کسی بات پر اختلاف رائے نہیں ہے کے سی آر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم عامر خان نے کہا کہ ہمارا (ن) لیگ کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے، جس میں ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کی سطح پر اسلام آباد میں کمیٹی تشکیل کیا جائے جو اس معاہدوں پر مشاورت کرے جب کہ ن لیگی وفد نے ہمارے اس مطالبے کو منظور کرلیا ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں حیدرآباد میں ایئر پورٹ کو فنکشنل کرنے اور کراچی میں یونیورسٹی کے قیام پر بھی بات ہوئی ہے۔

Read Comments