ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے 48 پیسے پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے 48 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 208 روپے 50 پیسے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں یکدم 4 روپے 70 پیسے کمی کے بعد 207.23 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔