امریکا کی خصوصی ایلچی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا 11 روزہ دورہ کریں گے۔
عرب میڈیا یہود دشمنی کے انسداد کے لیے امریکا کی خصوصی ایلچی ڈیبورا لپسٹڈٹ اپریل میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا بین الاقوامی دورہ کر رہی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ “مشرق وسطی میں جاری اہم تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سینئر حکومتی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کرنے والی ہیں۔”
بیان میں مزید کہا کہ مصروفیات بین المذاہب افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عدم برداشت اور یہودی مخالف جذبات کا مقابلہ کرنے پر زور دیں گی۔
خیال رہے کہ مذہبی رواداری کو آگے بڑھانے، خطے میں تعلقات کو بہتر بنانے، اور غلط فہمیوں اور بداعتمادی کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی اہم ابراہم معاہدے پر استوار کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔