Aaj Logo

شائع 24 جون 2022 09:12am

فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے 12 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت

دوحہ: قطر میں 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے 12 لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہونے کے ساتھ ہی آن لائن 40 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں دی گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والے پہلے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) ورلڈ کپ کے آغاز کیلئے میچ کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جبکہ شائقین میں بھی جوش بڑھ رہا ہے۔

اسی ثنا میں آرگنائزنگ باڈی کے سربراہ حسن التھوادی نے قطر اکنامک فورم میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ میرے خیال میں تقریباً 12 لاکھ ٹکٹ پہلے ہی خریدے جا چکے ہیں۔

ان کا کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ کے ٹکٹوں کی بڑی مانگ ہے جبکہ متعلقہ عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ ٹکٹوں کی آن لائن ریلیز کے دو مراحل کے دوران لگ بھگ 40 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں دی گئیں۔

واضح رہے کہ 21 نومبر سے شروع ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Read Comments