سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت مشکل فیصلےکر رہی ہے جس کے بعد ڈالر نیچے آئے گا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں 5 بجٹ پیش کیے تھے، لیکن عمران خان نےکہا ہماری تیاری نہیں تھی اس لئے ہمیں نہیں آنا چاہیے تھا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب عمران خان کنٹینر سے گرے تو ان سے ملنے گیا تھا، تین سال میں انہوں نے 3 وزیر خزانہ تبدیل کیے، جس کا ذمہ دار بھی ماضی کی حکومتوں کو ٹھہرایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نیب زادہ نہیں بلکہ نیب زدہ ہوں، ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں جس کے بعد امریکی ڈالر نیچے آئے گا کیونکہ ملک ہوگا تو ہم حکومت کریں گے۔