کراچی: شہر قائد کے باسیوں کیلئے پھر بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی، سی پی پی اے کے بعد کے الیکٹرک نے بھی مئی کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 4 جولائی کو سماعت کرے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ 11 روپے 34 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر 22 ارب 65کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے نے دیگر ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں7روپے 96پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی 27 جون کو سماعت کرے گی۔