کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث دیواریں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5افراد جاں بحق اورایک بچہ زخمی ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں پری مون سون کی پہلی بارش نے شہر کا حلیہ بھگاڑدیا، کئی علاقوں میں نالے اوورفلو ہوگئے جبکہ ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف شراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے واقعات میں 3بچوں سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے، یہ واقعات ملیر، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔
ملیر ملت ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 2بچے جاں بحق ہوئے ،اس کے علاوہ چنیسر گوٹھ میں دیوار گرنے سے آٹھ سالہ 8اور 45سالہ شخص جاں بحق ہوا جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے ، ایک ہزار 720فیڈرز کے ذریعے بجلی فراہم کر رہے ہیں ، عملہ مستقل طور پر صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے ۔
کراچی:ندی میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے 4 کو نکال لیا گیا، 3افراد ہلاک
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں بینظیر بھٹو پارک کے قریب ندی میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے 4 کو ایدھی کی بحری ریسکیو ٹیم نے نکال لیا جبکہ 3افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن پر واقع شہید بینظیر بھٹو پارک کے قریب ندی میں 7 افراد کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا رات گئے ایدھی کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی لاش کو ڈھونڈا لیکن اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔
ایدھی کے مطابق نہاتے ہوئے کل شام 5 بجے کے قریب 2 افراد ڈوب گئے تھے جن کو بچانے کیلئے ڈوبنے والے افراد کے رشتے دار اور عزیز و اقارب میں سے 5 افراد ندی میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں خود ہی کود گئے اور پانی میں پھنس گئے۔
انہیں بچانے کیلئے ایدھی کے غوطہ خور پہنچ گئے ، جن میں سے ایک شخص کی لاش اور 4 افراد کو بیہوشی کی حالت میں پانی سے نکالا گیا۔
ڈوبنے والا ایک شخص تاحال لاپتہ ہیں جس کی تلاش کیلئے صبح سویرے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جبکہ 2کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ۔