رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بابرغوری نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی جس کے تحت عدالت نے ان کے خلاف دونوں مقدمات میں 5 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
عدالت نے بابر غوری کو دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے جب کہ 14 دن میں متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کئی عرصے سے امریکا میں موجود ہیں۔