کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں 45 پیسے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 2111 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 97 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 211 روپے 48 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔