اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لوگ اکھٹے ہوجائیں گے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کا مفاد ایک ہی ہے،چوری کرنا اور بچانا، یہ لوگ این آر او لے کر باہر چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خرم دستگیرنے کہا عمران خان اپنا آرمی چیف رکھوانا چاہتا ہے، میں نے زندگی میں کبھی میرٹ کے خلاف ورزی نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوف خدا ہےاس لیے میرٹ کی بات کرتاہوں، کبھی سوچا بھی نہیں کہ اپنا آرمی چیف لاؤنگا، کبھی نہیں کہا کہ اپنے آرمی چیف کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف آرمی چیف کے معاملہ پرکیا مسئلہ تھا، نوازشریف کو فکرتھی کہ چوری کا پیسہ بچانا ہے، 26 سال سے کہہ رہا ہوں کہ نوازشریف اور زرداری چور ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کیا ان کو اپنا آرمی چیف چاہیے جو ان کی مدد کرے، یقین تھا کہ پاورمیں آیا تو یہ لوگ اکھٹے ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے ذہنوں میں خوف تھا کہ میں جنرل فیض کولانا چاہتا ہوں، رجیم چینج کیلئے لوگوں کو استعمال کیا جاتا ہے، امریکا اپنے مفاد کیلئے رجیم چینج کرتا ہے۔