Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جون 2022 04:08pm

ڈیمز کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہوئی تو ملک شدید آبی بحران کا شکار ہوجائے گا: خورشید شاہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آبی وسائل کے ذخائر کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہوئی تو ملک شدید ترین آبی بحران کا شکار ہوجائے گا۔

وفاقی وزیرآبی وسائل خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت چار ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس، وفاقی وزیر کو دیامر بھاشا ،داسو ،تھاہ کوٹ اور پٹن ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں واپڈا حکام نے بتایا کہ چاروں ڈیمز شاہراہ قراقرم پر آتے ہیں لیکن اس سڑک کو بھی اپ گریڈ کرنے کا کام شروع نہیں ہو سکا۔

حکام کی بریفنگ اور ڈیمز کی تعمیر میں سست روی پر خورشید شاہ متعلقہ اداروں پر برس پڑے، کہ کہا اگر آبی وسائل کے ذخائر کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہوئی تو ملک شدید ترین آبی بحران کا شکار ہوجائے گا، آبی وسائل کے ذخائر ملک و قوم کی لائف لائن ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ملک ان ذخائر کی تعمیر میں ایک لمحہ کی تاخیر یا غفلت کا متحمل نہیں ہو سکتا ، یہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو ایک سال کے لیے آئے ہیں لیکن اس دوران جنگی بنیادوں پر کام کریں گے۔

وفاقی وزیر نے 14جولائی کو ان منصوبوں پر دوبارہ بریفنگ طلب کر لی۔

Read Comments