Aaj Logo

شائع 22 جون 2022 01:19pm

لاہور: 14 سالہ کا لڑکی اسلحہ کے زور پر اغواء، ڈاکو قیمتی سامان لوٹ کر فرار

لاہور: شہر میں 14 سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات اور گاڑی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لاہورمیں تھانہ نشترکالونی کے علاقے سے 14 سالہ لڑکی اسلحہ کے زور پر اغواء کرلی گئی جبکہ واقعہ کا مقدمہ مغویہ فاطمہ کے والد شہباز کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم شاہد دو نامعلوم کے ہمراہ گھر میں گھسے اور اسلحہ کے زور پر بڑی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے۔

تاہم ملزمان گھر میں موجود 4 بچوں اور اہلیہ کو بند کرکے فرار ہوگئے اور 15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی جبکہ مغویہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بچی کو جلد بازیاب کروایا جائے۔

دوسری جانب مصری شاہ میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا، ایف ائی ار کے مطابق 9 ملزمان نے خواتین اور بچیوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی۔

دوران واردات ملزمان 14 لاکھ مالیت کے زیورات، موبائل فونز اور گھر میں کھڑی 45 لاکھ مالیت کی گاڑی بھی لے اڑے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Read Comments