اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے ادارے کو بند کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، پاکستان میں سزائیں صرف غریب عوام کیلئے ہیں۔
پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہی ہوسکتی۔سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں۔ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیے گئے ہیں۔اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے۔جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 21, 2022
شیخ رشید نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیئے گئے ہیں، اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کوہی بند کر دینا چاہیئے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کیلئے آسمان کی طرف مدد کیلئے دیکھتی ہے۔