نئی دہلی ، ڈھاکا: بھارت اور بنگلادیش میں شدید بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ہے، مختلف حادثات میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے جبکہ ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہیں۔
بھارتی ریاست آسام میں 32 اضلاع میں گھر ڈوب گئے جبکہ مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔
بنگلادیش کا شہر سلہٹ مکمل طو پر ڈوب گیا، سڑکوں اور گلیوں میں کشتیاں چلنے لگیں، انتظامیہ نے فوج طلب کرلی۔
بھارت اور بنگلا دیش میں بارشوں کے بعد صورتحال خطرناک، چین میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی pic.twitter.com/TBOQjvfTtd
— Aaj News (@Aaj_Urdu) June 21, 2022
دوسری جانب چین میں بھی موسلادھاربارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی، جنوبی چین میں بارش کےبعد سیلاب کے باعث ہزاروں دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
سیلابی ریلےمیں گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے اورلوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔