Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 جون 2022 09:49am

بے نظیر بھٹو کا 69 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

کراچی: مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 69 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ میں انہیں شہید کردیا گیا تھا۔

دختِر مشرق اور عَالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اپنے نام کی طرح بینظیر تھیں ، ان کی سیاست ، فراست اور قیادت کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے ، آج ان کا 69واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے ۔

بے نظیر بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے گھر21 جون 1953 کو بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام بےنظیر رکھا گیا۔

کوئی نہیں جانتا تھا کہ اس صنف نازک کا حوصلہ اور ہمت صنف آہن سے بھی کہیں بڑھ کر تھا،کم عمری میں اپنے والد کو تختہ دار پر چڑھتا دیکھا،29 برس کی عمر میں پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی، جلاوطنی کاٹنے کے بعد 1986 میں وطن واپس پہنچیں،1987 میں آصف علی زرداری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور 35 سال کی عمر میں عالم اسلام کی پہلی مسلم خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بےنظیر نے1998 میں پھر جلاوطنی اختیار کی،18 اکتوبر 2007 کو وطن واپس پہنچی تو ان پر پہلا حملہ ہوا، جس میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

بینظیر کی زندگی ایک کتاب ہے، جدوجہد اور قربانی کی ایک داستان ہے، 27 دسمبر 2007 راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انہیں شہید کردیا گیا۔

اس حملے میں ایک عظیم رہنماء کی جان تو چلی گئی لیکن بے نظیر نہ مری، وہ آج بھی لوگوں کی دلوں کی دھڑکن ہے۔

Read Comments