صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا کہ پاکستان دنیابھرمیں پناہ گزینوں کی بڑی آبادی کی میزبانی کر رہا ہے۔
پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر علوی نے پیغام دیا کہ یہ دن پناہ گزینوں کے مسائل و حالت زار سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، پاکستان دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بڑی آبادی کی میزبانی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1979 سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں نے پاکستان آنا شروع کیا، عالمی امداد میں کمی کے باوجود پاکستان افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کر رہا ہے جب کہ عالمی برادری نے ہماری ان کاوشوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔