مکہ: ایام حج میں حسب روایت غلاف کعبہ کو تین میٹر اوپر اٹھا کر نیچے کی جگہ کو سفید سوتی کپڑے سے ڈھک دیا گیا۔
مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ امام کعبہ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی موجودگی میں کسوہ فیکٹری کے 50 ماہرین نے غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر بلند کرنے اور نیچے کی جگہ کو سفید سوتی کپڑے سے ڈھکنے کے عمل میں حصہ لیا۔
غلاف کعبہ کو ایام حج کے دوران لوگوں کے ہجوم کے باعث اسے پھٹنے سے بچانے کے لئے اوپر کر دیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے یہ رسم ادا نہیں ہوسکی تھی۔