ملک میں توانائی کی بچت کیلئے پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں کاروباری مراکز جلد بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کاروبار کو جلد بند کرنے سے متعلق فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبے میں تمام کاروباری مراکز رات 9 بجے اور ریسٹورنٹس رات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شادی ہالز رات 10 بجے تک کُھل سکیں گے تاہم میڈیکل اسٹورز پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ ہفتے کے روز کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ عید شاپنگ کے لئے اوقات کار کی پالیسی تاجر برادری کی مشاورت سے طے کی جائے گی۔
دوسری جانب تاجر برادری نے توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی حمایت کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔