سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملک کو فیتف میں بلیک لسٹ ہونے سے بچایا۔
ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ انہوں نے حماد اظہر کی سربراہی میں فیٹف کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی، بلیک لسٹ ہونے سے بچانے کے لئے تمام افسران نے رات دن کام کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے ملک کو نا صرف بلیک لسٹ ہونے سے بچایا، بلکہ فیٹف کے 34 میں سے 32 نکات بھی پورے کئے، مجھے یقین ہے کہ فیٹف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر کے مطمئن ہوجائے گی۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو فروری 2018 میں گرے فہرست کے لئے نامزد کیا گیا تھا اور ہمیں کسی بھی ملک کو دیے جانے والے ایکشن پلان میں سے مشکل ترین پلان کو مکمل کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب میری حکومت آئی تو پاکستان کی بلیک لسٹ میں شمولیت کے سنگین خطرات منڈلا رہے تھے۔ فیٹف کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہماری تاریخ بھی سازگار نہ تھی۔
خیال رہے کہ فیٹف نے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہوکر اس کے جائزے کے لئے اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کورونا کی صورتحال کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔
اس کے بعد اکوتبر کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے امکانات متوقع ہیں تاہم فی الحال پاکستان کا نام اس فہرست میں بر قرار رہے گا۔