صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری نے کہا کہ پنجاب میں کینسر سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔
لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں بات کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ مالی سال 2023-2022 کے بجٹ میں غریب آدمی کے لئے سبسڈی پروگرام لائے ہیں، کیونکہ انہیں سپورٹ کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ 200 ارب روپے سے غریب آدمی کو آٹا فراہم کیا جائے گا، تعلیم اور صحت کے شعبےکے لئے بھی حکومت پنجاب نے بڑا بجٹ رکھا ہے جس کے تحت کینسر سمیت دیگر بیماریوں کی ادویات مفت دی جائیں گی۔
وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کے لئے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے، صوبے میں جیل ریفارمز بھی لائی جائیں گی جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافے کے ساتھ 15 فیصد الاؤنس بھی دیا جائے گا۔
پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں اویس لگاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر محلے میں کچرے ک ڈھیر لگے ہیں تاہم حکومت صوبےکوصفائی کاپورانظام دے گی۔