اسلام آباد: وفاقی دارالحکموت میں جمعے کی شام کو زلزلے کے جھٹکے ایک بار پھر محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پيما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاريہ آٹھ ريکارڈ کى گئى۔مرکز سے جاری کی گئی معلومات میں مزید بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
اسلام آباد کے علاوہ پشاور اور دیر بالا میں بھی زلزلے کے دوسری بار جھٹکے محسوس کیے گیے۔
شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
— Aaj News (@Aaj_Urdu) June 17, 2022
تفصیلات: https://t.co/OgMphDBgGp
#earthquake #Peshawar #Islamabad #AajNews pic.twitter.com/5VF6tbd8ee
اس کے علاوہ چکوال، صوابی، چارسدہ، چنیوٹ، خوشاب، فیصل آباد، سرگودھا اور گردونواح میں بھی جھٹکے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آ گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 218 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا بارڈر تھا۔