پشاور: خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کیلئے پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی کھلی کچہری میں خواجہ سراؤں نے ڈپٹی کمشنر کو پولیس کے عدم تعاون کی شکایت لگا دی۔
آج نیوز کے مطابق کھلی کچہری میں میں خواجہ سراؤں نے اپنے مسائل کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
خواجہ سراؤں کے مطابق ان سے گھروں کا کرایہ عام شہریوں کی نسبت زیادہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ چند نے پولیس کے عدم تعاون کا بھی گلہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ کا کہنا تھا کہ خواجہ سراوں کے جائز مطالبات کے بارے میں جلدازجلد تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
خواجہ سراوں کی جانب سے انتظامیہ کی کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت خواجہ سراوں کو معاشرے کا حصہ نہیں سمجھا جاتا، کم از کم ان کے مسائل تو سنے جارہے ہیں۔