واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے کہا ہے کہ پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان کئی معاملات پر تعمیری گفتگو ہوئی، روس کا یوکرین پر حملہ بھی پاک امریکا وزرائے خارجہ کی گفتگو کا حصہ رہا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کا مواقع ملا ہے، سیکریٹری بلنکن نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے ملاقات کی، پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان کئی معاملات پر تعمیری گفتگو ہوئی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کا یوکرین پر حملہ بھی پاک امریکا وزرائے خارجہ کی گفتگو کا حصہ رہا، ہم پاکستان سے شراکت داری کو بڑھانے کیلئے مشترکہ مفادات پر کام کررہے ہیں، پاکستان امریکا کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ بھارت بڑی مقدار میں روس سے تیل خرید رہا ہے کیا آپ کو تشویش ہے، جس کے جواب میں نیڈپرائس نے کہا کہ بھارت کو واضح کر چکے ہیں کہ ان کی مدد اور شراکت داری کیلئے تیار ہیں ،بھارت سے ایسی شراکت داری نہیں بنا سکے جیسی اس کی روس کے ساتھ ہے۔