آزاد کشمیر کے شہر باغ کے دیہی علاقے کے عوام جدید دور میں بھی پتھر کے زمانے جیسی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
پہاڑوں، خوبصورت وادیوں اور چشموں کی سرزمین باغ آج خشک سالی کا شکار ہوگیا ہے جہاں متعدد چشمے خشک ہوچکے جس کے باعث منگ بجری کے مکین دن نہیں بلکہ رات میں بھی چشموں کے گرد خواتین کے ساتھ بزرگ بھی آب کے منتظر ہوتے ہیں۔
شہر میں تمام چشمے خشک ہوگئے جب کہ عوام صرف ایک قدرتی چشمہ پر منحصر ہے۔ پانی کی شدید قلت کا شکار علاقوں مکین باران رحمت کی دعا کے ساتھ صاحب اقتدار سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔