راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکو راج نےغریب کو 2ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے، حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، پوری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں، اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 60روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب کو2 ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے،حکومت اپنے کیسزختم اورمخالفین پر جھوٹےکیسزبنارہی ہے، ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں،اگر فیصلہ سڑکوں پرہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
ڈاکو راج نے 24 روپے پیٹرول اور 60 روپے ڈیزل کا اضافہ غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 16, 2022
شیخ رشید نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کیلئے ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیے کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں، ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے،حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔
نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا۔ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 16, 2022
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں،پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں،غیر آئینی فیصلے اور معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔
آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں۔پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں۔غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 16, 2022