Aaj Logo

شائع 15 جون 2022 05:24pm

وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کے اثاثوں کی کیا مالیت ہے؟

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سال 2021 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

جاری گوشواروں کی تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سال 2020 میں اثاثوں کی کل مالیت 8 کروڑ روپے، 7 کروڑ سے زائد کا قرض جب کہ ان کے ذمہ کچھ واجب الادا نہیں، عمران خان نے گوشواروں میں زمان پارک، میانوالی اور بھکر میں وراثتی زمین اور بنی گالا گھر کو گفٹ ظاہر کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کا گرینڈ حیات ٹاور میں ایک فلیٹ 1 کروڑ 19 لاکھ کا ہے، اندرون یا بیرون ملک میں کوئی کاروبار یا ذاتی گاڑی نہیں جب کہ بینک بیلنس 6 کروڑ 3 لاکھ روپے اور اکاونٹس میں 3 لاکھ 29 ہزار ڈالرز بھی موجود ہیں۔

عمران خان کی 2 لاکھ روپے مالیت کی 4 بکریاں اور5 لاکھ مالیت کا فرنیچر بھی ہے۔ اہلیہ بشری بی بی 431 کینال کی پاکپتن میں دو مختلف زمینیں اور بنی گالا اسلام آباد میں 3 کینال کے گھر کی مالک بھی ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف 24 کروڑ 50 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک جب کہ 14 کروڑ سے زائد کے مقروض بھی ہیں، سال 2020 کی نسبت 2021 میں ان کے اثاثوں میں 3 لاکھ روپے کی کمی آٗئی ہے۔

شہباز شریف نے صاحبزادے سلمان شہباز سے 6 کروڑ سے زائد کا قرض لے رکھا ہے، وزیراعظم دو گاڑیوں، بینک بیلنس 2 کروڑ سے اور بیرون ملک 13 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کے بھی مالک ہیں۔ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز 23 کروڑ اور تہمینہ درانی 57 لاکھ 60 ہزار روپے کی مالک ہیں۔

Read Comments