Aaj Logo

شائع 15 جون 2022 11:07am

پرویز مشرف کو فوجی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر جرات مندانہ فیصلہ کیا: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو فوجی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر جرات مندانہ فیصلہ کیا، نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، پاکستان کے تمام آرمی چیفس کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پرویز مشرف کو فوج اوراس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا، نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے تمام آرمی چیفوں کیخلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے، عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی، اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج پنجاب میں آئین کے برخلاف 2اجلاس ہو رہے ہیں، جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔

Read Comments