اسلام آباد: سخت گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
گرمی کا زور توڑنے کیلئے بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی، آج رات سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے والی ہوائیں بادل کے ساتھ بارش کا سامان بھی لا رہی ہیں ،آئنده دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں برسات کا سماں ہوگا ۔
موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، گلگت اور بالائی خیبرپختونخوامیں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مقامی افراد اور سیاحوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم آئندہ دنوں میں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔