Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جون 2022 10:59am

معاشقہ پر مرد اور عورت کو برہنہ گھمانے پر اس کی بیوی سمیت 4 افراد گرفتار

اس شخص کی بیوی سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، فوٹو(alamy)

رائے پور: چھتیس گڑھ کے کونڈاگاؤں ضلع میں ایک شادی شدہ مرد اور ایک عورت جس کے ساتھ اس کا مبینہ طور پر معاشقہ چل رہا تھا، انہیں برہنہ کرکے گاؤں میں گھمایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کی بیوی سمیت 4 افراد کو اس واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے، جو 11 جون کو اُرینڈبیڈا پولیس اسٹیشن حدود کے ایک گاؤں میں پیش آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے منظرعام پر آنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم کو تحقیقات کیلئے گاؤں بھیجا گیا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک شخص کی بیوی نے اسے دوسری عورت کے ساتھ دیکھا، اور اس کے رشتہ داروں سمیت کچھ لوگوں کو بلایا، اس کے بعد گروپ نے ان دونوں کو برہنہ کرکے گاؤں میں گھمایا۔

متاثرین کے بیانات کی بنیاد پر اوریندابیڈا پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تاہم اس شخص کی بیوی سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Read Comments