Aaj Logo

شائع 15 جون 2022 09:37am

مقبول ترین براؤز’انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کب سے بند ہورہا ہے؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کا مقبول ترین براؤز ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کے بند ہونے سے متعلق مائیکرو سافٹ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

دنیا کی مقبول کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے سب سے پرانے اور مقبول ترین براؤز ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو باضابطہ طور پر بند کردیا، 15 جون کے بعد دستیاب نہیں ہوگا۔

  • مائیکرو سافٹ کی جانب سے ابتدائی طور پر 27 سال پہلے 1995 میں ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ براؤزر کو متعارف ہوا، تو اس وقت وہی اکیلا براؤزر تھا۔

  • ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کئی سال تک انٹرنیٹ کی دنیا میں مقبول رہا مگر 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے اس کے ٹکر میں فائر فوکس متعارف کروادیا۔

  • خیال رہے کہ فائر فوکس براؤزر 2002 میں ہی بن چکا تھا لیکن اسےصارفین کیلئے 2004 میں متعارف کرایا گیا۔

  • انٹرنیٹ کی دنیا میں فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کراکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

  • ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ تقریبا تمام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں ڈیفالٹ براؤزر کے طور پر کام کرتا تھا لیکن کمپنی نے 2020 میں اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں کمپنی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ ونڈوز 10 اور ونڈوز الیون کے صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوگا۔

تاہم انٹرنیٹ ایکسپلورر15 جون کے بعد براؤزر کسی بھی ڈیسک ٹاپ پر دستیاب نہیں ہوگا۔

Read Comments