ریاض: سعودی عرب میں فریضہ حج کیلئے پہنچنے والے پاکستانی عازمین حج کے قافلے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہوگئے جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔
ساڑھے 13ہزار سے زائد عازمین حج کو خصوصی بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا گیا جہاں حج مشن کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستانی عازمین عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے جن کیلئے رہائشی ہوٹلوں سمیت ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے پاکستان حج مشن کا عملہ 24گھنٹے معمور کیا گیا ہے ۔