اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نےپیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ تیار کی گئی ہے جبکہ سمری کا جائزہ لینے کے بعد16 جون سےنئی قیمتوں کا تعین ہوگا ۔
پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان#PetrolDieselPriceHike #AajNews pic.twitter.com/HLcV5sb6KD
— Aaj News (@Aaj_Urdu) June 15, 2022
وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان موجود ہے، اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 23 روپے 3 پیسے فی لیٹر سسبڈی دی جارہی ہے۔
حکومت پہلے ہی پیٹرول پر فی لیٹر سسبڈی 9 روپے 32 پیسے بردداشت کررہی ہے ، اس وقت لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر سسبڈی 8 روپے 8 پیسے دی جارہی ہے ۔
حکومت نے مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی تھی، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے ۔