کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب و جرمن سفیر برن آرڈ کلاگ نے پاکستان کا پہلا الیکٹرانک کار چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آپ اپنی کمرشل سرگرمیوں سے جدت لائے میں خود گھر میں یہ ہی گاڑی استعمال کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیٹرولیم مصنوعات سے کافی سستہ ہے اور ماحول دوست بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سورج اور ہوا کے ذریعے الیکٹرک پاور بنا سکتے ہیں، 2022 میں جب پیرول قیمت بڑھ رہی ہے تو الیکٹرک وی ہیکلز مفید ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے دو بڑے پارک کو سولرائز کررہے ہیں جبکہ سفاری پارک کو بھی سولرائز کریں گے۔