اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، جہاں پاک ایران تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت ہو گی۔
ایران پہنچے پر ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا کے سربراہ سید رسول موسوی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد الہیان سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے دیگر حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
بحیثیت وزیر خارجہ ایران کے اپنے پہلے دورےکے دوران بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ ایران کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی روابط اور برادر ملک سے بجلی کی فراہمی کے معاملے پر بات کریں گے۔
بلاول بھٹو ایران کے ساتھ سرحد پر سستے بازار، بذریعہ ٹرین اور سڑک رابطے اور زائرین کیلئے سہولیات کے ایشوز کو بھی اٹھائیں گے، ایرانی حکام کے ساتھ افغانستان اور جنوبی ایشیا میں ہونے والی پیشرفت کے تناظر میں سیکیورٹی صورت حال پر بھی بات کریں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی حکام کے درمیان اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی مکالمہ ہوگا۔