ریاض: سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت دیگر مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں فیس ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ شاپنگ مالز، تقریبات سمیت ائیر پورٹس اور فلائٹس میں بھی ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کامیاب رہی ہے البتہ لئے بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم بلاتعطل جاری رہے گی۔