اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج ہونے جا رہے ہیں۔
اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض بجٹ پربحث کا آغازکریںگے۔
اجلاس کے آغازمیں بی جے پی راہنماوں کی طرف سے توہین رسالتﷺ پربحث ہو گی، قرارداد ایجنڈے میں شامل نہیں تاہم ایوان سے قرارداد پر بحث کیلئے خصوصی اجازت سے لی جائے گی۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس بھی آج ہوگا، اجلاس کیلئے9 نکات ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔
اجلاس میں مختلف تحاریک کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔
وزیرخزانہ بجٹ کیلئے تجاویز بارے تحریک پیش کریںگے۔