ملکی و غیر ملکی پروازوں کے کرائے میں اضافے نے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی بھی مشکلات بڑھادی ہیں۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ، یورپ اور ترکی سمیت دیگر ممالک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کراچی سے لاہور اسلام آباد کا کرایہ 28 سے 30 ہزار کردیا گیا ہے۔
تاہم ملکی و غیر ملکی ایئرلائنوں نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کراچی سے برطانیہ اور جرمنی جانے والی پروازوں کا دوطرفہ کرایہ 3 لاکھ سے زائد وصول کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اندرون ملک سفر کرنے والے پروازوں کے کرایوں میں بھیاچانک اضافہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی سے لاہور اسلام آباد جانے والی پروازوں کا کرایہ 28 سے 30 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔