اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل پٹرول اوربجلی مہنگی کردی گئی، لیوی کی وجہ سے پٹرول مزید مہنگا ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پٹرول کی قیمت پونے 300 سے اوپرچلی جائےگی، امپورٹڈ حکومت ڈیزل کی قیمت میں 90روپےتک اضافہ کرنےجارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہوتی توروس سے سستا تیل آچکا ہوتا، کھاد مہنگی ہونے سے پیداوارمیں کمی ہوگی، اشیاء باہرسے منگوانے پرعام آدمی پربوجھ پڑے گا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں55لاکھ روزگار کے مواقع بڑھے، موجودہ حکومت نےعام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں ملکی معیشت کومضبوط کیا، کورونا کے باوجود پاکستان ترقی کر رہا تھا، پاکستانی عوام موجودہ حکومت کیخلاف سراپااحتجاج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت ملک کیلئے مزید مشکلات پیدا کرے گی، موجودہ حکومت خود کواین آراو ٹو دے رہی ہے۔