Aaj Logo

شائع 11 جون 2022 10:46pm

وزیراعلیٰ سندھ کی کینیڈا کی ہائی کمشنر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور سے ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں شخصیات کے مابین ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت رینیوایبل انرجی اور شعبہ صحت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اساتذہ کی تربیت اور شعبہ توانائی میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت حاصل کرنے میں کینیڈا کی معاونت درکار ہوگی۔

Read Comments