وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے اپنے دور میں مسائل حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، گیس کی کمی کے باعث فیکٹریاں بند نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز میں خرابیاں،بل وصولی میں مسائل ہیں، پاکستان ایک باوقار ملک ہے،ہمیں اپنی معیشت کوسنبھالنا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے، رواں سال گیس پر 400 ارب روپے سبسڈی دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینولا آئل کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے، ہم نے وفاقی حکومت کے خرچوں میں بھی بہت زیادہ کمی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 40 ہزار روپے سے کم آمدن والوں کوماہانہ2ہزار روپے دیےجائیں گے، ملک میں37فیصدافرادکی ماہانہ آمدن40ہزار سے کم ہے۔
اس سے قبل مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مشکل وقت میں بجٹ پیش کیا ہے، پیٹرول مہنگا کرتا ہوں تو اپنے گھر لے کر نہیں جاتا۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں بجٹ پیش کیا ہے، بجلی میں11سوارب روپےکی سبسڈی سے دے چکے ہیں۔