وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2023-2022 پیش کردیا لیکن عام پاکستانی کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟
سالانہ بجٹ کی مکمل کہانی جانیئے بزنس جرنلسٹ فاروق بلوچ سے، جو گزشتہ ایک دہائی سے بجٹ کی کوریج کر رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے ان تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے، جن کے بارے میں لوگوں کو جاننے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مہنگائی میں قابو پا سکیں۔
اسی اثنا میں ذہن میں کئی سوالات جنم لیتے ہیں کہ لوگ اگلے سال اپنے بجٹ کا انتظام کیسے کریں گے؟ کیونکہ حکومت کی طرح ہر گھر کا بجٹ ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ جب ہم فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا خرچ کرنا ہے، تو ہم سب سے پہلے یہ سوچتے ہیں کہ ہم کتنا پیسہ کما رہے ہیں۔
تاہم حکومت کو بالکل ایسا ہی کرنا ہے کیونکہ حکومت ٹیکسوں سے کماتی ہے (دوسرے طریقوں سے) اورخرچ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 95 کھرب کی مالیت کا سال 2023-2022 کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔