لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی لڑکی دعا زہرہ کی ساس اوردیگر سسرالیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے دعا زہرا کی ساس نور فاطمہ اور دیگر سسرالیوں کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے عدالتی احکامات پر دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کیا۔
پولیس حکام نے دعا زہرہ کی بازیابی کی رپورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے احکامات بھی عدالت میں پیش کئے۔
عدالت نے دستاویزات کا جائزہ لیا اور پولیس کو دعا زہرہ کی ساس اور دیگر سسرالیوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پولیس کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست بھی نمٹا دی، عدالتی کارروائی کے بعد پولیس دعا زہرا کو لاہور ہائیکورٹ سے لےکر روانہ ہوگئی۔
یاد رہے کہ پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کو گزشتہ روز کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔