Aaj Logo

شائع 10 جون 2022 11:01am

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کی بی جے پی رہنماء کے گستاخانہ بیان کی مذمت

Welcome

نئی دہلی : مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کی رہنماءنوپورشرما کے گستاخانہ بیان کی مذمت کردی۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ تضحیک آمیزریمارکس سے ملک میں نہ صرف تشددپھیلابلکہ امن اورمذہبی ہم آہنگی کونقصان پہنچا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے بی جے پی کے ملزم لیڈرز کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی پولیس کی ہٹ دھرمی گستاخانہ بیان کی مذمت کرنے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسد الدین اویسی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اسداویسی نے کہا کہ ہم ان ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، ایسی ایف آئی آرپہلی بار دیکھی جس میں جرم کی وضاحت ہی نہیں۔

Read Comments