یورپی یونین نے رینا رتھ کیونکا کو پاکستان میں ای یو ڈیلیگیشن کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
اس حوالے سے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رینا رتھ کی تقرری کی منظوری یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے دی ہے۔
خیال رہے کہ رینا رتھ کیونکا جنوبی افریقہ میں یورپی یونین کے وفد کی سربراہی کے فرائض سر انجام دیتی رہی ہیں۔
اسٹونیا سے تعلق رکھنے والی رینا رتھ کیونکا 1960 میں امریکا میں پیدا ہوئیں جنہوں نے 1993 میں تکمیل تعلیم کے بعد اسٹونیا کی وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی۔
بعد ازاں 2005 میں انہوں نے کونسل آف دی یورپین یونین میں ملازمت شروع کردی اور 2007 میں انہیں ہاویئر سولانا کی انسانی حقوق کیلئے خصوصی نمائندہ جب کہ 2014 میں سابق کونسل صدر ڈونلڈ ٹسک کی مشیر برائے خارجہ پالیسی مقرر کیا گیا۔