مسجد نبویﷺ واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں مدینہ منورہ کی عدالت نے ایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
مدینہ منورہ کی عدالت کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستانی شہری محمد طاہر کو وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری کے دوران شور شرابہ اور نعرے بازی کرنے کے علاوہ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
کہ یاد رہے کہ وزیراعظم کی مسجد نبویﷺ کی حاضری کے دوران سیاسی نعرے بازی اور شور شرابہ کرنے کے الزام میں پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔