Aaj Logo

شائع 08 جون 2022 05:40pm

ملک میں سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا

پاکستان میں سونے کی قدر میں 850 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 850 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 42 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 729 روپے کمی سے 1 لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر معمولی کمی کے بعد 1846 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

Read Comments