اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے مارگلہ کے پہاڑوں میں آگ لگا کرشوٹنگ کرنے والی ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت سے ضمانت ملنے پرنوشین نے فتح کا نشان بنا کر خوشی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکرنوشین عرف ڈولی کی ضمانت کی درخوست پر سماعت کی۔
جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے کا ہائیکورٹ میں کیس#AajNews #AajUpdates pic.twitter.com/sRkKu9RGSA
— Aaj News (@Aaj_Urdu) June 8, 2022
عدالت نے استفسارکیاکہ کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ ڈولی نے لگائی ؟َ آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟ ۔
پولیس نے بتایاکہ نقصان کا تخمینہ لگانا ہے ، جس کے بعد عدالت نے ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظورکرلی ۔
یاد رہے کہ مارگلہ ہلزپرآگ کے سامنے ٹک ٹاک بنانے پر ڈولی کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔