کیف: یوکرین پر روس کی بمباری جاری ہے، یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں گولہ باری سے 2 گھر تباہ ہوگئے۔
حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گولہ باری سے گھرکوآگ لگ گئی، فائرفائٹرز نے آگ پر قابوپایا۔
روس نے گزشتہ ماہ خارکیف سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کیا ہے جبکہ لوہانسک، ڈونیٹسک، ڈونباس اور سیویرو ڈونیٹسک میں شدید لڑائی جاری ہے۔
دوسری جانب لوہانسک ریجن میں روسی جنرل کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق میجر جنرل رومان کوٹزوف کی ہلاکت کی خبر روس کے سرکاری چینل نے دی تاہم ماسکو نے ابھی تک سرکاری سطح پر خبر کی تصدیق نہیں کی ۔
ادھر ماریوپول میں لڑائی کے دوران ہلاک کچھ فوجیوں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کی گئی ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہےکہ یوکرینی فوجی ڈونباس کا بہادری سے دفاع کررہے ہیں۔