Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جون 2022 06:02pm

جرمن وزیر خارجہ کورونا کا شکار ہوگئیں

اسلام آباد: جرمن وزیر خارجہ پاکستان پہنچنے کے بعد کورونا کا شکار ہوگئیں ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے پاکستان پہنچنے کے فوراً بعد کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس میں رزلٹ مثبت آنے پر انہوں نے پاکستان میں اپنی تمام تر مصروفیات کو منسوخ کر دیا ہے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتکار کو الگ تھلگ کرنے اور ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کی جانچ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے کہ وزیر خارجہ بلاول کا ٹیسٹ کیا گیا ہے کہ نہیں۔

دوسری جانب جرمن وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے دوپہر کے کھانے کے موقع پر محسوس کیا کہ وہ ذائقہ کی حس کھوچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق انہوں نے صبح پہنچنے پر ایک تیز اینٹیجن ٹیسٹ کیا جو منفی آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جرمن وزیر خارجہ کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

بلاول بھٹو اپنے پیشہ ورانہ امور اپنی ذاتی رہائش گاہ سے چلائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری اپنی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے اور نتائج آنے کے بعداپنی ذاتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

Read Comments